پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آ گیا ، 14 روز کے کیے قرنطین رہنے والے کامران بنگش نے پھر ٹیسٹ کروایا تو منفی آیا ، کامران بنگش کا کہنا تھا اللہ کے فضل و کرم و عوامی دعاؤں سے صحت ملی ہے تمام حکومتی، سیاسی لوگوں و عوام کی نیک خواہشات کا شکر گزار ہوں 14 دن قرنطین ہو کر عوامی خدمت سے دور رہا ، کورونا حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے کل سے پھر عوامی خدمت پر آ رہا ہوں حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا کو شکست دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments