پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) کورونا وائرس لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کے بعد حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے گائنی وارڈز پر بھی حملہ آور ہوگیا ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے گائنی وارڈز کی 8 کے لگ بھگ خواتین ڈاکٹرز و طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے، گائنی اے اور سی کے خواتین ڈاکٹرز و نرسز اور خالاوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں.، گائنی سی میں پہلے بارہ ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں دو ٹی ایم اوز ڈاکٹرز کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے. اب گزشتہ روز مزید طبی عملے کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ زیادہ تر ٹی ایم اوز ڈاکٹرز کورونا کومبیٹو ٹیم میں بھی ڈیوٹی دے رہی تھیں اور اسکے بعد وہ گائنی وارڈز میں بھی آکر ڈیوٹی دیتی تھیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ٹی ایم اوز ڈاکٹروں کی جانب سے کورونا علامات پر ٹیسٹ کروانے کی درخواست بھی کی گئی تھی جس کے باوجود یہ ٹی ایم اوز ڈیوٹی بھی دیتی رہی ہیں. قبل ازیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے گائنی یونٹ میں 35سے زائد زائد طبی عملے کے کورونا پازیٹیو ہونے پر یونٹس کو دوہفتوں کے لئے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ ایل آر ایچ میں گائنی یونٹ میں سروسز کے علاوہ ایمرجنسی کیسز کو بھی بند کیا جاچکا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments