پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے سابق صوبائی صدر شہید قمر عباس کی 13 ویں برسی کے موقع پر شہید قمر عباس اور شہداء پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر شہید قمر عباس کے بھائی سید طاہر عباس پاکستان پیپلزپارٹی پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی جنرل سیکریٹری ذوالفقار اعوان اور اور پشاور سٹی کے ثاقب اقبال، خیات بھایا شاہد مغل، طارق رحیم، ندیم خلیل، عارف جانی سوشل میڈیا ٹیم کے سید اعزاز شاہ، شاہد خان ، شہزاد اعوان بلال کریم، فیضی بابر، اخمد علی موجود تھے۔دعائیہ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی پشاور کے قائدین نے شہید سید قمر عباس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے 13 سال قبل سید قمر عباس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments