پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رابعہ کا کورونا وائرس کے باعث مستحق خاندانوں کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ، رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی روزانہ کی بنیاد پر 100 خاندانوں کو راشن دینے کا سلسلہ جاری ہے ، نمائندہ خیبر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے رابعہ بصری کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے طور پر بھی غریبوں اور ناداروں میں راشن تقسیم کر رہی ہے لیکن اگر ہم اپنی ذاتی کوششیں کریں تو اپنے طور پر بھی استاعت کے مطابق غریبوں کی مدد کر سکتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک 1200 گھروں میں اپنی مدد آپ کے تحت راشن تقسیم کر دیا گیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments