پشاور(دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) عدالت عالیہ پشاور کے سینئر وکلاء کمپیوٹر اور اپنے لپ ٹاپ خراب ہونے کے باعث اپنے رٹ پٹیشنز کی ٹائپنگ کیلئے انتظار کررہے ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف پشاور ہائیکورٹ اور لوئر کورٹس میں ٹائپنگ کرنے والے افراد بھی نہیں آرہے جس کی وجہ سے سینئر قانون دان بازار میں بھی اپنی رٹ پٹیشن کمپوز نہیں کروا سکتے جبکہ دوسری طرف کمپیوٹر کی پشاور میں سب سے بڑی مارکیٹ گل حاجی پلازہ بھی مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث خراب ہونیوالے کمپیوٹرکی مرمت بھی نہیں ہوسکتی کرونا کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے وکلاء ہی ہیں کیونکہ لوئر کورٹس میں 15 مئی تک چھٹیاں ہیں جبکہ پشاور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت ہوتی ہیں ایسے میں کمپیوٹر اور لپ ٹاپ کی خرابی نے سینئر قانون دانوں کو بھی مشکلات کا شکار کردیا ہے-
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments