پشاور (دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرتث ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت ضلع خیبر سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پر ضلع خیبر سے پشاور آنے والے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کرولہ موٹرکار نمبر 9999 کو نہایت حکمت عملی کیساتھ روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے 29 کلو گرام سے زائد چرس اور 9 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرکے ملزم ضیا الحق ولد جوہر شاہ سکنہ ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع خیبر سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments