ممبئی ( دی خیبر ٹائمز شوبز ڈیسک)وزیراعظم فنڈز سمیت دیگر اداروں کی مالی مدد کرنے کے بعد ایک بار پھر پرینکا چوپڑا آگے آئی ہیں – پوری دنیا میں ان دنوں کورونا وائرس سے متاثر ہیں. دنیا کے تقریبا 200 ممالک میں پھیلی اس خطرناک وبا نے اب تک تقریبا 2 لاکھ 27 ہزار لوگوں کی جان لیلی ہے۔ وہیں ہندوستان میں بھی اس وائرس نے کہرام مچا رکھا ہے۔ ملک میں کورونا کے اب تک 35.365 معاملے سامنے آچکے ہیں، جن میں سے 1152 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔ ایسے میں بالی ووڈ کے کئی ستارے ملک کو اس بحران کی گھڑی سے باہر نکالنے کیلئے آگے آچکے ہیں۔ اکشے کمار، ورون دھون، شلپا شٹی کندرا، عالیہ بھٹ، وکی کوشل سمیت دیگر کئی ستاروں نے ملک کو اس بحران کی گھڑی سے نکالنے کے لئے مالی مدد کی۔ وہیں اپنے مداحوں کو بھی مسلسل یہ ستارے اس خطرناک وبا سے محتاط رہنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ اس درمیان پرینکا چوپڑا کو لیکر بڑی خبر آئی ہے۔پریانیکانے پوری دنیا میں کمزور بچوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کیلئیکارکنان گریٹا تھنبرگ (Greta Thunberg) سے ہاتھ ملایا ہے۔ اداکارہ نے کمزور بچوں پر کورونا وائرس کے اثر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دیگر لوگوں سے بھی اس سمت میں مدد کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ نے ٹوئٹ کیا، پوری دنیا میں کمزور بچوں پر کووڈ- 19 کا اثر ہو رہا ہے، یہ دیکھنا دل توڑنے والا ہے۔ انہیں اب کھانے کی کمی، طبی سہولیات کی کمی، تشدد اور تعلیم کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہمیں انہیں محفوظ کرنا ہوگا اور یہ ہم پر ہے۔اس کے ساتھ ہی پرینکا چوپڑا نے ایک لنک شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے اور لوگوں سے ڈونیشن (عطیہ) دینیکی اپیل کی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے، یونیسیف اور گریٹا تھنبرگ کی اس ضروری پہل میں میرا ساتھ دیں، عطیہ کریں۔ واضح رہیکہ اس سے پہلے بھی پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جوناس کووڈ -19 وبا کے خلاف جاری لڑائی میں کئی اداروں کی حمایت کرچکے ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے اس سے پہلے پی ایم کیئرس فنڈ میں بھی عطیہ کیا تھا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments