پاڑاچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر جناب شاہ فہد صاحب اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان کے ہمراہ کا پاراچنار شہر کا دورہِ کیا گیا، عوام سے ملے ان کے مسایل جانے، دکانداروں کو سرکاری نرخناموں پر عمل کرنے کی سختی سے تنبیہ کی، اور کہاں کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ماہِ رمضان کے مبارک مہینے میں اشیاء خوردنوش کی قیمتی برقرار رکھنے کیلۓ ڈی سی شاہ فہد صاحب کی جانب سے خصوصی اقدامات جاری ہیں، پاراچنار شہر کے اچانک دورے میں بیکریوں، مرغی فروشوں ،سمینٹ کے دوکانوں ،سبزی فورشوں ، پھل فروشوں ، قصائی کی دوکانوں پر اچانک چھاپوں کے دوران خود قیمت اور کوالٹی کا معائنہ کیا گیا، اس موقع پر دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ موجودتھے، عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے انہیں یقین دہانی کرائی، ڈپٹی کمشنر، اوراسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا کہ ماہِ رمضان میں عوام کو تنگ نہ کریں، سرکاری نرخناموں پر عمل نہ کرنے کی سخت سزا دی جائیگی، اور بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے، ساتھ ساتھ کرونا وائرس کرونا سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر پر بھی سختی سے عمل کرنے، رش نہ بنانے، امسکس احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ،رش نہ بنانا ماسک کے استعمال کی بھی ہدایات دی، ڈی سی کرم نے بعد میں پاڑاچنار کی مرکزی امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments