پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صحافی برادری اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ دوران ڈیوٹی پشاور کے 7 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی صحافیوں کے ٹیسٹس کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صحافی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی کی اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں پشاور پریس کلب کے سنیئر عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ، پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ، جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، محمود جان بابر،ناصر حسین، عزیز بونیری و دیگر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صحافیوں کے مشکلات اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحافیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑے گے۔ صحافی اپنے آپ کو گھر میں کورنٹین کرے اور حکومت کے وضع کردہ طریقہ کار پر عمل کرے۔ متاثرہ علاقوں میں جلد حفاظتی سپرے کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ٹیسٹس کو بروقت یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت سے بات کی جائے گی تاکہ صحافی برادری اپنی پیشہ ورانہ خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں زیادہ تر لوگ بیرون ممالک امارات، افغانستان اور ایران سے آئے جن کی وجہ سے کورونا پازیٹیو کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے لیکن اب ان میں سے زیادہ تر صحت یاب ہو کر متعلقہ اضلاع اور گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اگر حکومت کے وضع کردہ طریقہ کار پر عملدرآمد نہ ہوا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments