پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) کورونا وائرس سے جہاں طبی عملہ اور عام شہری متاثر ہورہے ہیں وہیں میڈیا کارکن بھی اس کی زد پر آگئے ہیں،
پشاور میں 6 صحافی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں جی این این کے رپورٹر آصف شہزاد، سچ نیوز کے رپورٹر واجد شہزاد، روز نیوز کے کیمرہ مین شہزاد کاظمی، پکار مشرق سے وابستہ پشاور پریس کلب کے سینئر ممبر عمران علی، جی این این کے کیمرہ مین سید عامر علی شاہ اور جی این این کے کیمرہ مین اسد علی شامل ہیں، آصف شہزاد اور واجد شہزاد سگے بھائی ہیں جن کے بڑے بھائی ڈاکٹر شہزاد بھی کورونا سے متاثر ہیں۔
Load/Hide Comments