پشاور ( پ ر ) قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی آئین پاکستان کو مانتے ہیں ایسے میں ان کی حکومت کی طرف سے پذیرائی آئین پاکستان کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے 7ستمبر1974ء کو قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی اور دیگر ابرین ملت کی قرار داد پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر جمعیت علماء پاکستان کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،علامہ سید ساجد علی نقوی،لیاقت بلوچ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مولانا عبدالرحیم نقشبندی،مولانا عبدالمالک،حافظ عاکف سعید،سید ثاقب اکبر،علامہ محمد عارف واحدی پیر سید ہارون گیلانی،خواجہ معین الدین کوریجہ،حافظ اللہ وسیا،،علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی،مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری،قاری محمد یعقوب شیخ،قاضی ظفر الحق نے اپنے مشترکہ بیان میں قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری قوم کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سبب شدید اضطراب و کرب میں مبتلا ہے ایسے میں حکومت پاکستان کا منکرین ختم نبوت کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنے کا فیصلہ قادیانیت نوازی کی انتہائی بدترین سازش ہے جس سے مسلمانوں میں شدید اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت قادیانیوں کوکسی قسم کا سرکاری منصب یا سرکاری پلیٹ فارم پر نمائندگی دنیا دستور پاکستان سے روگردانی اور آئین پاکستان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے یہ عمل پاکستانی قوم کیلئے کسی طور قابل قبول نہیں کیونکہ مسلمانوں نے قادنیوں کی آئینی،مذہبی،سماجی اور معاشرتی حیثیت کے تعین کیلئے طویل جدوجہد کی ہے ہزاروں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ان کی بے مثال جدوجہداور قربانیوں کے طفیل 7ستمبر1974ء کو قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی اور دیگر ابرین ملت کی قرار داد پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھاانہوں نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی تجویز موجودہ نازک حالات میں قادیانیت کا پنڈورا باکس کھولنا ناقابل فہیم ہے کیونکہ قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی آئین پاکستان کو مانتے ہیں ایسے میں ان کی حکومت کی طرف سے پذیرائی آئین پاکستان کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں حکومت ہوش کے ناخن لے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن عقیدہ ختم نبوت پر حملہ اورقادیانیت نواز پالیسی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی لہذا حکومت قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کے فیصلہ کو فوری طور پرواپس لے اور کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے ملک میں انتشار اور انارکی پھیلنے کا خدشہ ہو۔جاری کردہ میڈیا سیل ملی یکجہتی کونسل پاکستان03453556611,03123015254
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments