پشاور) دی خیبر ٹائمزکرائم ڈیسک ) پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس نے کورونا وائرس اور جراثیم کش سپرے کے لیے نئی گاڑی متعارف کرادی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق صوبائی حکومت کے تعاون سے ریسکیو1122 نے جراثیم کش سپرے کے لیے نئی سوزوکی متعارف کرادی جو اندرون شہر اور تنگ علاقوں میں سپرے کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے، جس میں 400 لیٹر سے زائد پانی کی گنجائش موجود ہے۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ جراثیم کش سپرے کے لیے بنائی گئی سوزوکی میں 12 والٹ کی موٹر فل پریشر کے ساتھ تقریباً 1گھنٹہ کام کرتی ہے۔ ابتدائی طور پر ایک گاڑی تیار کی گئی ہے جبکہ تین گاڑیاں تیاری کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی ریسکیو1122 فورس کا حصہ بن جائیں گے۔ ریسکیو1122 صوبے کے26اضلاع میں مسجدوں، قرنطینہ سینٹرز، گلی محلوں اور شاہراہوں پر روزمرہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کررہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments