بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) شمالی وزیرستان کو بجلی سپلائی لائن کو بنوں کےسرکش گربز قبائل نے مین لائن پر زنجیریں ڈال کر بند کردیاہے، جبکہ گربز قبائل کی مسلح پارٹی بجلی لائن پر پہرہ بھی دے رہے ہیں، تاکہ انتظامیہ یا پولیس کا مقابلہ کرسکے، بنوں سے موصول ہونے والےاطلاعات کے مطابق، گربز قبائل کی گذشتہ کئی روز سے بجلی لائن منقطع کردی گئی ہے، جبکہ انہوں نے احتجاجاً شمالی وزیرستان کی بجلی ٹرانسمیشن لائن بند کردی ہے، زرائع کا کہنا تھا، کہ سرکش قبائل نے ہر گھر سے مسلح افرادکو نکال کر پہرہ بھی لگایاہے، تاکہ کوئی انتظامیہ یا پولیس اہلکار بجلی سپلائی کی بحالی کیلئے آئے تو اس کا مقابلہ کرنے کیلئے انہوں نے وہاں مورچے سنبھالے ہیں، بنوں انتظامیہ اور بنوں پولیس مکمل طور پر ناکام ہوگیاہے، جبکہ گربز قبائل سرکاری رٹ چیلینج کرکے بجلی سپلائی بحال نہ ہونے کا عزم کرچکے ہیں،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments