صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ماہ رمضان میں تاجروں نے کورونا لاک ڈاون کا کسر عوام پر آزمانا شروع کردیا، رمضان کے چوتھے روز ہر قسم اشیائے خوردونوش پھل سبزی کی قیمتیں دگنی کردی گئی، آڑھتی بھی برابر کے شریک بازار میں تاجران اور ریڑھی بانوں کا پولیس کیساتھ آنکھ مچولی، سفید پوشی کا بھرم ٹوٹنے لگا، احساس پروگرام میں غریبوں اور مزدوروں کو نظر انداز پہلے سے شامل لوگوں کو احساس پروگرام سے فائدہ دیا جارہا ہے کورونا عذاب الٰہی مگر عوام کو کوئی پرواہ نہیں چار بجے کاروبار بندش پر عمل درآمد نہ ہونے کی برابر مساجدوں میں تراویخ ختم القرآن کی بجائے مختصر کئے گئے ہیں ٹوپی بازار میں گوشت کی قیمت 400،دودھ 120،پولٹری,150لیمن600، کھجوریں 400,کیلا158/180،تربوز80/90، کینو100/150، خربوزہ100روپے، کلو یادرجن کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جب کہ دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی25/30فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے انتظامیہ ٹوپی بازار میں تاجران اور ریڑھی بانوں کو منتشر کرکے فوٹو سیشن کررہے ہیں جب ان کا دورہ ختم تو بازار دوبارہ کھل جاتاہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments