ایبٹ آباد (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان
جدون نے ایبٹ آباد میں ریسکیو 1122 کی سروسز سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر نواں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات ناظم اقبال خان جدون بابر خان و دیگر معزز افراد موجود تھے. سپیکر مشتاق غنی نے افتتاح کے موقع پر عوام کی شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عنقریب نواں شہر میں ایک مکمل ریسکیو سٹیشن کا قیام عمل میں لایا جاے گا, اس سلسلے میں انکی ڈی سی ایبٹ آباد سے پہلے ہی بات ہوچکی ہے اور جگہ کا تعین جلد کرلیا جائے گا.ایبٹ آباد میں عوام کا ریسکیو 1122سروس دیرینہ مطالبہ تھا، جہاں آئے روز ٹریفک حادثات کے علاوہ برفباری ، اوربارش سے ہونے والے نقصانات کے دوران انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا،
Load/Hide Comments