ممبئی (دی خیبر ٹائمز سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان کپیل دیو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لاک ڈائون کے بعد سب سے پہلے ہمیں تعلیم پر توجہ دینا ہوگی کھیل اس کے بعد آتا ہے 61 سالہ سابق کرکٹر کپیپل دیو کے مطابق موجودہ حالات میں لاک ڈائون نے سب سے زیادہ بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا ہے اور لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد ہمیں تعلیم پر توجہ دینا ہوگی کپیل دیو نے کہا کہ لاک ڈائون کے باعث کوئی بھی ملک سپورٹس کی طرف توجہ نہیں دے گا بلکہ سب کی توجہ تعلیم پر ہوگی اسلئے بھارت کو بھی تعلیم پر توجہ دینا ہوگی ایک سوال پر کپیل دیو نے کہاکہ ہمیں لارجر کینوس پر توجہ دینا ہوگی ان حالات میں کھیلوں کی سرگرمیاں اہم نہیں – میں چاہوں گا کہ پہلے تعلیمی ادارے کھل جائیں پھر کھیلوں کی طرف توجہ دی جائے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments