مردان) دی خیبر ٹائمز (ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدرمحمد ایاز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پوری ملک میں سمارٹ لاک ڈان کی بجائے دو ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈان کیا جائے۔کیونکہ پچھلے دو ہتوں کے دوران لاک ڈان میں نرمی کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں خاطر خوا اضافہ ہوگیا ہے اور اگر اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہا تو عنقریب کورونا وائرس ڈاکٹروں کی دسترس سے بھی باہر ہوجائے گا اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہونگی اور ڈاکٹر کم پڑ جائینگے۔ان خیالات کااظہارینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدر محمد ایاز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مردان پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔انہوں نے مساجد کے خطیبوں اور اماموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی sopپر عمل کروائیں اور اپنے مقتدیوں کو بھی تلقین کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا عوام کی لاپرواہی سے روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے ہمارے متعدد ڈاکٹرز جن میں نرسسز بھی شامل ہیں کوروناکے شکار بن گئے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ینگ ڈاکٹر زکے صدر نے عوام سے اپنے گھروں میں رمضان کے عبادات اور بلا جواز گھروں سے نہ نکلنے، ماسک اور گلوز کا استعمال کرنے کی بھی اپیل کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments