پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے پشاور میں کرفیو کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں کرفیو لگانے اور فوج لانے کا کوئی پلان نہیں پشاور میں حالات مکمل کنٹرول میں ہے۔حکومت پاک فوج کے ساتھ رابطے میں جہاں بھی ضرورت پڑی تو انکی خدمات لی جائیگی،احساس پروگرام اور قرنطینہ مراکز میں پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں کورونا صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے آج وزیر اعلی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوااجلاس میں کورکمانڈر پشاور، وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔وزیر اعلی کو کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ٹاسک فورس کے فیصلے نیشنل کوارڈینیشن میٹنگ میں وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھے جائیں گے۔ کورونا کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1541 ہوگئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں میں 2 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں جس سے اموات کی کل تعداد 85 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک دن میں 41 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے ہیں، جس سے صوبے میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 455 ہو گئی ہے, اجمل وزیر نے کہا کہ افغانستان اور عرب ممالک سے ائے ہوئے پاکستانیوں کو مختلف مراکز میں قرنطینہ کیا گیا ہے جہاں انکو بہترین سہولیات فراہم۔کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تبلیغی بھائیوں کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے، وزیراعلی محمود خود تبلیغی بھائیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد 1000 تک بڑھادی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھا جائیگا۔ اجمل وزیر نے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ رمضان میں غریبوں کا خاص رکھا جائے انہوں نے ایک بار پھر عوام پر زور دیا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے سماجی دوری اور طبی ماہرین کی مشوروں پر عمل کرنا ہوگا۔کورونا کبھی کسی کے گھر خود نہیں آتا ہے جب تک لوگ باہر جاکر اسے خود گھر نہیں لے کر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اب تک صوبے میں 13 ارب روپے 11 لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں زکات کے مستحقین کی تعداد 29 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کیا جائیگ
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments