پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا میں موجود دیگر صوبوں اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے تبلیغی حضرات ہمارے بھائی اور مہمان ہیں ، ہم پشتون روایات کے عین مطابق اپنے مہمانوں کا خیال رکھیں گے ، جب تک وہ یہاں ٹھہرے ہیں اُنہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اُن کا بھر پور خیال رکھا جائے گا جس کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو پہلے سے ضروری احکامات دیئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تبلیغی جماعت کے تین رکنی ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں اُن سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments