پشاور ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) مشیر وزیر اعلی برائے مذہبی امور ظہور شاکر کو بھی کورونا وائرس کا خوف نہیں، جہاں بھی گئے اپنے ساتھ عوام کا رش ساتھ کے کر گئے۔ ضلع ہنگو میں ریسکیو 1122 کے افتتاح کے موقع پر لوگوں نے ہار پہنا کر نہ صرف ظہور شاکر کا استقبال کیا بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات اور احتیاطی تدابیر کا ذرا بھی خیال نہیں رکھا، لوگوں کا اجتماع بنایا اور فاصلہ رکھنے پر بھی کوئی توجہ نہیں دی، ظہور شاکر ایسے مواقع پر دستانیں اور ماسک پہننے کا بھی خیال نہیں رکھتے۔ اس سے پہلے بھی مشیر برائے مذہبی امور نے بجلی گریڈ کیلئے مختلف مقامات کا جائزہ لینے کیلئے علاقہ دوآبہ میں رش بنایا اور اس طرح احساس پروگرام ڈسٹریبیوشن سنٹرز کے دورے پر بھی ظہور شاکر کے ارد گرد لوگوں کا رش نظر آتا ہے، شہری کہتے ہیں کہ جب حکومت کا نمائندہ ہی حکومتی ہدایات کی دھجیاں اڑائیں تو عوام سے لاک ڈاؤن میں بگھروں سے باہر نہ نکلنے کی امید رکھنا بے سود ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments