پشاور(خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)محکمہ صحت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 69 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، نئے کیسز میں 28 مریض صوبائی دارلحکومت پشاور سے تعلق رکھتے ہیں،، 6 مزید مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے، صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1345 ہوگئی، اب تک 335 مریض کورونا کو شکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں، ئے کیسز میں نوشہرہ اور خیبر سے 1,1 چارسدہ سے 4 کیسز، مردان سے 8, بونیر اور دیر اپر سے 2,2 دیر لوئر 1 اور ملاکنڈ سے 11 کیسز رپورٹ کئے گئے، اسی طرح کوہاٹ سے 2, کرم 5 جبکہ لکی مروت اور نارتھ وزیرستان سے 1,1 کیس رپورٹ کیا گیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments