پشاور (دی خیبر ٹائمز کرائم ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کینٹ ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تھرمل گن چوری میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کر لیے چوری ڈائریکٹریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے سٹور سے کی گئی، ایس پی کینٹ تصور اقبال کے مطابق ملزمان محکمہ ہیلتھ کے ملازمین ہیں ملزمان نے سٹور سے کرونا وائرس کے لیے خریدے گئے تھرمل گن چوری کئے تھے ، اس سے قبل بھی ملزمان نے سٹور سے سے گلوز، ماسک اور تھر مامیٹر چوری کئے تھے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے 10 لاکھ مالیت کے تھرمل گن اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments