لکی مروت (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) لکی مروت کا بدنام زمانہ مفرور سلطان معہ ساتھی ھلاک جبکہ02 مفرور زخمی حالت میں گرفتارکئے گئے ہیں، گاؤں دلوخیل میں پولیس کا اشتہاریوں کی موجودگی پر چھاپہ، قتل کے پانچ مقدمات میں مطلوب کریم اور سلطان کے گھر کا محاصرہ رات گئے کیا گیاتھا، گاؤں دلوخیل کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کئے گئے تھے، پولیس کے مطابق مقابلہ تین گھنٹے سے زائدجاری رہا، ڈی پی او رؤف بابر قیصرانی براہ راست مانیٹرنگ کرتے رہے، آپریشن میں پولیس،ایلیٹ،آر آرایف اوراے ٹی ایس کے جوانوں نے حصہ لیا، پولیس کے مطابق دونوں اشتہاری بھائی کریم اور سطان مارے گئے ہیں، جبکہ 2 اشتہاری کو زخمی حالت میں گرفتار کئے گھئے ہیں، سلطان کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments