پشاور(دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے پابندی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے پر 1131 گاڑیوں کے مالکان پر جرمانے عائد کئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ایس پیز‘ ڈی ایس پیز اور ٹی اوز نے شہر بھر میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دینے کی خاطر ناکہ بندیاں کی ہیں جہاں پر شہریوں کو اس وباء سے بچنے کیلئے آگاہی دی جاتی ہے اور ان میں وباء کے علامات اور احتیاطی تدابیر بارے معلومات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ان ناکہ بندیوں پر حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریاں بٹھانے پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1131 گاڑیوں کو ٹرمینل میں بند کر کے ان کے مالکان پر جرمانے عائد کئے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے میں اول دستے کا کردار ادا کرے گی کیونکہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کا اقدام عوام کے مفاد میں ہے جس پر من و عن عملدرآمد ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور
Load/Hide Comments