ماسکو( دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک) روسی صدر فیوٹن نے روس میں کرونا کے بڑھتے وائرس اور اس کے باعث اموات کو کنٹرول کرنے کیلئے پریڈ ڈے کی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نو مئی کو ہونیوالی تقریب سال 2020 میں بعد میں ہوگی اسی دن ماسکو کے ریڈ سکوائر میںروسی افواج اپنے اسلحے کی نمائش کرتے ہیں چار روز تک جاری رہنے والے اس تقریب میں روس بھر کے اعلی حکام شریک ہوتے ہیںاور یہ دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے خلاف فتح کے یادگار کے دن کے طور پرہر سال منایا جاتا ہے روس میں اب تک تین ہزار چار سو اڑتالیس نئے کرونا کے مثبت کیسز آئے ہیں جبکہ اب تک رجسٹرڈ ہونیوالے کرونا کیسز کی تعداد ستائیس ہزار نوسو اڑتیس ہے جبکہ اس کے باعث روس میں اموات کی تعداد اب تک 232 ریکارڈ کی گئی ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments