بنوں (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی منفعت لینے والے 108 پولیس آفسران و ہکاران کو ملازمت سے برطرف کردیا، ان اہلکاروں پرالزام تھا کہ ان کی بیویوں نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے غریب خاندانوں کےلئے مختص رقوم وصول کیں اور ان کا یہ اقدام سرکاری ملازمت کے قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط سے متصادم تھا۔ڈی پی او بنوں کی طرف سے ایسے ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی، بعض پولیس اہلکاروں نے بار بار اطلاع کے باوجود شو کاز نوٹس وصول نہیں کئے جبکہ زیادہ ترکی طرف سے جمع کرائے وضاحتی جوابات اطمینان بخش نہیں تھے جس ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے پولیس رولز 1975کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے 108پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ برطرف ہونے والوں میں ری
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments