پشاور( دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے اور جنرل بس اسٹینڈ کی دکانوں کو کھولنے کے لیے تین دن کی مہلت دے دی جنرل بس سٹینڈ میں منعقدہ اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی متحدہ ٹرانسپورٹ کے صدر نور محمد مہمند ٹرانسپورٹ کے صدر محمد عالم انجمن تاجران جنرل بس اسٹینڈ کے صدر داد محمد خان اور ٹرانسپورٹروں کے صدر فیاض خان خلیل نے اجلاس میں شرکت کی اس موقعے پر اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے 30 اپریل تک مزیدلاک ڈاؤن برقراررکھنے کے جو احکامات جاری کیے ہیں ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اور مزدور کیلئے انتہائی مشکل وقت ہے جو پہلے ہی پیٹ کاٹ کر بچوں کی روزی روٹی کا بندوبست کر رہے ہیں حکومت نے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد اور یونینوں کو اعتماد میں لیے بغیر ہی فیصلے کیے تاہم کرونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت اور عوام سے تعاون کے طور پر پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی اور جنرل بس سٹینڈ میں لاک ڈاؤن کیا گیا اب جبکہ حکومت نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹرانسپورٹ برادری اور اس سے منسلک مزدور طبقہ جو دہاڑی کے طور پر روزانہ مزدوری کرکے اپنے بچوں کو پالتے ہیں کے لئے تشویش کا باعث ہے اخباری بیان میں پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور جنرل بس سٹینڈ تاجران کی جانب سے حکومت کو تین دن کی ڈیڈلائن کے بعد پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ کھول دی جائے گی جبکہ جنرل بس اسٹینڈ اور ملحقہ دکانوں کو بھی کھول دیا جائے گا پشاور میں عوام کے لیے سب سے کم قیمت اور آسان ہےسواری ہونے کے باعث عوام کو بھی مشکلات درپیش ہے انہوں نے اپنے اخباری بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر تین دن میں حکومت نے ان سے رابطہ نہیں کیا اور اور ہم کو اعتماد میں نہ لیا تو تین دن بعد پبلک ٹرانسپورٹ عوام کی سہولت کے لئے کھول دی جائے گی اور جنرل بس تین کی دکانوں کو بھی کھول دیا جائے گا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments