اسلام آباد کا جلسہ معطل کرنا پی ٹی آئی کی فتح ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان ڈاکٹربیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے، کہ کی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنا ان کی پارٹی کی کامیابی ہے، جس سے جعلی حکومت گھبراہٹ کا شکارہے، پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کی وجہ سے اسلام آباد کا جلسہ معطل کر دیا گیا، عدالت نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی، بیرسٹر ڈاکٹرسیف
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرکے جعلی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی، پی ٹی آئی تمام غیر آئینی اور قانونی اقدامات کا حساب لے گی، چند دن بعد ایک بار پھر عوام کا سمندر اسلام آباد سے ٹکرائے گا، انتظامیہ کی جانب سے جلسہ معطل کرنا ہماری پہلی فتح ہے، پی ٹی آئی کے کارکن منظم رہے، حوصلے بلند رکھیں اور پارٹی فیصلے کو فالو کرتے ہوئے عمران خان رہائی تحریک کا حصہ بن کر اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں