پشاور( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) موسمی صورتحال کے پیش نظر چترال اپر اور لوئر ,کوہستان اپر، دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے سے ( گلاف)/ فلیش فلڈ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔حساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دینے کیلئے مراسلہ جاری کردیا، ایمرجنسی، ریسکیو سروسز اور سی این ڈبلیو کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے ساز و سامان تیار رکھنے کی بھی ہدایات جاری کردئے ہیں، حساس علاقوں میں سیاحوں/ مسافروں کو موسمی صورتحال سے پیشگی خبردار کرنے کی بھی ہدایات جاری کردئے ہیں،،،، مراسلے میں حساس علاقوں میں کسی بھی غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔۔۔ کسی رکاوٹ/بندش کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کردئے گئے ہیں ، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments