شمالی وزیرستان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرانشاہ بازار تاجر برادری کے چئیرمین ثناءاللہ خان نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ قانونی اور آئینی طریقہ کار اپنایا ہے اور سابقہ ڈی سی صاحبان کا رویہ ہمارے ساتھ پروفیشنل مناسبت عوام دوست تھا لیکن موجودہ ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی کا رویہ بہت نامناسب اور غیر سنجیدہ ہے ہمیں افسوس اس بات کی ہے کہ یہ خود آفریدی قبائل ہیں لیکن اس کو قبائلی روایات کا ذرا برابر بھی احساس نہیں ہیں اور نہ ہی عوام کے ساتھ رابطے کرتے ہم نے کئی بار ملاقات کی کوشش کی تاکہ ہم تاجر برادری کی مسائل ان کے سامنے پیش کر سکیں لیکن ہمیں کوئی جواب یا ملاقات کے لئے وقت نہیں دیا گیا۔ ہمیں خدشہ ہے کہ موجودہ ڈپٹی کمشنر منظور احمد ہمارے ساتھ دھوکہ میں ہیں کیونکہ یہ رقم جو خاص تاجر برادری کے لئے منظور ہوئے ہیں اپنے منظور نظر لوگوں کو دینے کی کوشش کر رہے ہیں اگر یہ رقم تاجر برادری کو نہیں ملے تو موجودہ ضلعی انتظامیہ ذمہ دار ہو گی پہلے یہی ڈپٹی کمشنر صاحب کہا کرتے تھے ہمارے پاس آپ کے پیسے نہیں ہیں الہذ اپ صوبائی سطح پر کوشش کریں ہم نے بہت محنت اور مشکلات کے ساتھ جب صوبے یہ رقم منظور کیے تو ہمارے ساتھ ملاقات کے لئے تیار نہیں ہیں تو پھر ہم دھرنا دینے پر مجبور ہو کر روڈ بند کر دیا تو مذکرات کے لیے تحصیلدار اور ایس او ایج بھیجے اور بعد میں اسی ایس ایچ او لائق مر جان کے ذریعے ہمارے کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی۔ صدر تاجر برادری کے حاجی انور حسن درپہ خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاوضہ چیک جاری نہیں ہوئے تو آئندہ کا لائحہ عمل یہ ہے کہ یہ احتجاج صرف شمالی وزیرستان تک محدود نہیں ہو گا ہم بنوں پشاور وزیر اعلی ہاوس اور تک اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا دے کر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ ہم 6969 دوکانداروں ہیں ابھی تک صرف دو ہزار پانچ سو دوکانداروں کو معاوضہ ملا باقی 4696 دوکاندار دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر تاجر برادری نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض، صوبائی حکومت وزیر اعلی خیبرپختونخواہ اور کورکمانڈر پشاور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان منظور احمد آفریدی کی فورا تبادلہ کر دیا جائے ورنہ ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔ جس کی ذمہ دار موجودہ ضلعی انتظامیہ ہو گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments