گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ نواحی علاقے ٹیلہ بند کا ایک بےروزگار نوجوان غربت اور بےروزگاری کی وجہ سے اپنے بچوں کو فروخت کرنا چاہتا تھا ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کو فوری ہدایات جاری کئے جس پر علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر احسن علی شاہ کے ذریعے نوجوان کو بچوں سمیت سرکاری گاڑی میں ڈپٹی کمشنر آفس لایا گیا ، جہاں پر سابق صوبائی وزیر عاقل شاہ نے اپنی جانب سے نوجوان کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد امداد فراہم کی ، جبکہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی حسن ناصر نے نوجوان کو بطور سینٹری ورکر نوکری دلانے کیلئے اسناد وصول کئے، نوجوان کے بچوں کو تعلیم و تربیت کے لئے فلاحی ادارے زمونگ کور منتقل کیا جائے گا، اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ شیر زمان کے بچے بھی ہمارے بچے ہیں سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کی وجہ سے آج اس نوجوان کی مجبوری حکومت کے نوٹس میں آئی اور انتظامیہ نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے مجبور شخص کی امداد کیلئے سامنے آئی،،، انہوں نے کہا کہ آیندہ بھی مجبور اور بے آسرا شہریوں کی خدمت جاری رہیگی ۔ میڈیا اس قسم کے مجبور اور بے آسرا لوگوں کی مشکلات حکومت اور عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments