ملک میں جاری سیاسی بے چینی پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے دو روزہ اجلاس طلب کرلیا

پشاور( پ ر ) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے صوبائی مجلسِ شوریٰ کا دو روزہ اجلاس آج المرکز الاسلامی پشاور میں طلب کرلیا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات اور سیاسی صورتحال، عام انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے دورہ پشاور کے موقع پر استقبال کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں