الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے رہنماوں کی گرفتاری کا عمل شرمناک ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے، کہ ضمنی الیکشن سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس نے انتہاکر دی، ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آر اوز سے خالی کاغذات پر دستخط کرائے جارہےہیں ، نہ ماننے والے آر اوز کو پکڑ کر تشدد کیا جا رہا ہے، ضمنی الیکشن میں بڑا سرپرائز دینے کی کوشش کریں گے۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ضمنی الیکشن میں بالکل اسی طرح نکلیں جس طرح 8 فروری کو ظلم کے خلاف نکلے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا پولنگ اسٹیشنوں سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر تک نتائج کی حفاظت کریں، واضح رہے کہ ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ آج ہوگی۔
قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختون خوا کے 2 اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں