پشاور( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بامعلوم دہشتگردوں نے تھانہ یارک کی حدود میں ٹول پلازہ کے قریب کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہین، جسےطبی امداد دینے کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کردئے، واردات کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں تین روز قبل بھی نامعلوم ملزمان نے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، جسمیں 5 اہلکار شہید ہوئے تھے۔
ڈیرہ اسماعیل خان قبائلی اضلاع کے بعد جنوبی اضلاع میں سب سے زیادہ اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں دہشتگردوں کے کئی گروہ موجود ہیں، تاہم ابھی تک دہشتگردی کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں، جس سے عام شہری مطمن ہوسکے۔