پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی این اے 8 باجوڑ اور این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقے شامل ہیں، صوبائی اسمبلی میں پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں، مجموعی طور پر 49 امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے، این اے 8 باجوڑ میں 7 امیدوار ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے مد مقابل ہیں، این اے 44 ڈی آئی خان میں 19 امیدواروں کے مابین مقابلہ شروع ہے، پی کے 22 باجوڑ میں 13 اور پی کے 91 کوہاٹ میں 10 امیدواروں کے مابین مقابلہ شروع، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہیگی، ان انتخابات میں 14لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 7لاکھ 99 ہزار 7سو 39 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 72 ہزار 2سو 16 ہے، مجموعی طور پر 892 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، 139 پولنگ اسٹیشن زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں، سیکیورٹی کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، جہاں سے تمام حلقوں سے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments