دوسری شادی کیس میں پشاور کا رہائشی جیل بھیج دیا، جرمانہ بھی سنادی گئی

پشاور ( دی خیبرٹائمز کورٹس رپورٹنگ ڈیسک ) پشاورمیں دوسری شادی پر شوہر کو تین ماہ کےلۓ جیل یاترا کی سزا ہو گئ۔۔۔ساتھ میں جرمانہ بھی بھرناہوگا۔۔۔فیملی کورٹ کے جج نے سزا سنادی۔
پشاور میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پرشوہرکومجرم قراردے دیا گیا ۔۔۔فیملی کورٹ نےتین ماہ قید کی سزا سنادی،عدالت نے
شوہرسجاد خان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔۔۔فیصلے کے مطابق جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی، فیصلہ فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نےسنایا، عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کوکمرہ عدالت سے گرفتارکر لیا گیا، جس کے بعد اسے سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا، بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں