سرکاری ریٹ کے برعکس روٹی بیچنے والے 78 دکاندار گرفتار،بھاری جرمانے عائد

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومتی اعلان کے بعد روٹی کی قیمت کم نہ ہوئی تو ضلعی انتظامیہ میدان میں آگی، ضلعی انتظامیہ پشاور کا شہر کے مختلف علاقوں یونیورسٹی روڑ ،حیات آباد ،چارسدہ روڑ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئی۔
کم وزن اور سرکاری نرخ پر روٹی فروخت نہ کرنے پر 78 دکاندار گرفتار کرکے پابند سلاسل کردئے، جس پر بھاری جرمانے بھی عائد کردئے گئے ہیں، انتظامیہ نے اس وقت عندیہ دیا ہے، کہ دکاندار چاہے کچھ بھی کرلیں، انتظامیہ سرکاری احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے تمام قانون شکن کے خلاف بھرپور کارروائی کریگی۔
صوبائی حکومت نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے، کہ خیبرپختونخوا میں ایک سو گرام کی روٹی پندرہ روپے، جبکہ دو سو گرام کی روٹی تیس روپے میں ملے گی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں