پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز سیل ) پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون ہراساں کرنے کے معاملے پر آئی جی خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے ، سابق ڈی پی او چارسدہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیدیا، تھانہ چمکنی پشاور نے آئی جی کے احکامات پر عمل کرتے سابق ڈی پی او چارسدہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ خاتون مہوش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں 506,354, 337 کی دفعات شامل کرلئے گئے ہیں۔
سابق پولیس افسر میرے خاوند پر مجھے طلاق دینے کے لیے دباو ڈال رہا ہے، متن ، پولیس افسر کے گھر جانے پر اس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، متن ۔
تھانہ چمکنی نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا،
آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس اہلکار کے خلاف فوری طور پر انکوائری کمیشن بنانے کے بھی احکامات جاری کردئے ہیں، آئی جی نے کہا ہے، کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، چاہے پولیس آفیسر ہو یا کوئی اور ، ذیادتی والوں سے انصاف کیا جائیگا، جبکہ پولیس میں سزا اور جزا دونوں سخت ہے،
دوسری جانب پولیس اہلکار خود کو بے گناہ ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کا کہنا ہے، کہ وہ مفت میں خاتون بلیک میل کررہا ہے۔
اس سے قبل خاتون نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران فریاد کیا تھا، اور پولیس حکام سے انہیں ہراساں کرنے کے خلاف پولیس کے اعلیٰ حکام سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments