شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں ڈپٹی کیمشنر منظور آفریدی کیساتھ چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ کی قیادت میں اتمانزئی مشران کا جرگہ منعقد ہوا ،،، جرگہ میں شمالی وزیرستان کے وزیر اور داوڑ قبائل کے مشران نے علاقے میں امن و امان، چیک پوسٹوں پر عوام کو درپیش مشکلات، اور آئی ڈی پیز کے بند سیموں کی مشکلات، پورے شمالی وزیرستان کو گیس کی فراہمی جیسے وزیرستان کے انسانی بنیادی مسائل پیش کئے، وزیرستان کی بنیادی ضروریات کو پورے کرنے کیلئے کئ گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ، ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر منظور افریدی ، اسسٹنٹ کمشنر خالد عمران اور تحصیلدار میر علی غنی الرحمن نے قبائلی جرگہ کے ساتھ مزاکرات کئے، شمالی وزیرستان کے مشران کی جانب سے چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان وزیر، مفتی بیت اللہ اور دیگر اتمانزئی مشران نے مذاکرات میں حصہ لیا، کئی گھنٹے طویل مذاکرات کئے، تاہم مزاکرات کا یہ سیشن جاری رہیگا، دوسرا نشست منگل کے روز ہوگا، اس دوران جرگہ نے بنوں میران شاہ روڈ ہر قسم کے ٹریفک کی بحالی کیلئے کھولنے پر رضامندی کا اظہارکردیا۔ مذاکرات کے بعد جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منظور افریدی نے کہا کہ وزیرستان میرا دوسرا گھر ہے اور اپنے گھر کے مسائل حل کرنا اس کے اولین فرائض میں شامل ہیں۔ منظور افریدی نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ کا کام ہی یہاں کے لوگوں کو بنیادی اسانیاں پیدا کرنے ان کے فرائض میں شامل ہیں، ، یہاں کے قبائل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ وزیرستان کی محرومی کا خاتمہ کرکے یہاں ترقی کا سفر شروع کرنے میں کسی قسم کا کسر نہیں رہیگا۔
