ایچ ایس سی بی ایس پروگرام میں انگلش، اسلامیات اور پولیٹیکل سائنس کو شامل کیا جائے، طلباء کی پریس کانفرنس

پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ کے طلباء نے میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی نے اے ڈی پی ڈپلومہ کو ختم کرکے بی ایس پروگرام رواں تعلیمی سال سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ طلباء کے صدر حبیب اللہ نے کہا کہ تمام طلباء کا متفقہ طور پر مطالبہ ہے کہ بی ایس پروگرام میں انگلش، اسلامیات اور پولیٹیکل سائنس کو ضرور شامل کیا جائے اور یہ بھی مطالبہ ہے کہ حکومت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ میں بی ایس پروگرام پانچواں سمسٹر شروع کریں کیونکہ شمالی وزیرستان کے لوگوں پر پچھلے دو دہائیوں سے سخت مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں دہشتگردی اور آپریشن ضرب عضب سے ہمارے اقتصادی حالت ایسی ہےکہ ہم گھروں سے دور دوسرے اضلاع میں تعلیم کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتے۔ ہم ایچ ایس سی کے اس اچھے فیصلے کو سراہتے ہیں کہ تمام سرکاری کالجوں میں بی ایس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ اس فیصلے سے وزیرستان کے غریب طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مواقع فراہم ہونگے تاہم شمالی وزیرستان کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرانشاہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج میرعلی انگلش، اسلامیات،اور پولیٹیکل سائنس شامل کریں تاکہ شمالی وزیرستان کے طلباء اعلی تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں