کوہستان میں مبینہ طور پر جرگے کی ایما پر لڑکی کے قتل کا واقعہ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے بالائی ضلع کوہستان میں مبینہ طور پر جرگے کی ایما پر جواں سالہ لڑکی قتل کیس کی نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ر سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے رابطہ کرکے ہدایات دی، کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے، کہ وہ واقعے میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری یقینی بناکر انہیں رپورٹ دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے، کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، اور نہ ہی، کوئی گروہ یا جرگہ آئی اور قانون سے بالاتر ہے، ہر صورت میں قانون کی بالادستی یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے مقتولہ کی ساتھی کو بھی مکمل تحفظ فرایم کرنے کی تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں