شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) اتمانزئی جرگہ نے شمالی وزیرستان میں پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلئے حکومت کے ساتھ ملکر مہم کے آغاز کے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے اور گزشتہ پانچ مہینوں سے پولیوں مھم سے بایئکاٹ کے خاتمے کا اعلان کرکےحکومت کے ساتھ ملکر اپنے وسائل بروۓ کار لاتے ہوۓ شمالی وزیرستان سمیت دیگر ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلۓ مکمل تعاون کا اعلان کیا ۔
جرگے کے اعلان سے شمالی وزیرستان میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔
اتمانزئی جرگہ نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی علاقے کے لوگ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اور وزیرستان کو ترقی کی راہ پر لانے میں کسی قسم کا کسر نہیں چھوڑیگا۔
اتمانزئی جرگہ نے حکومتی اداروں کا مقامی لوگوں میں اس حوالے سے شعور اُجاگر کرنے اور پولیو آگہی مہم میں مثبت کردار آدا کرنے پہ بھی شکریہ آدا کیا۔
Load/Hide Comments