آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیخلاف الزامات کو رد کرتے ھوئے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا بے بنیاد پرپیگنڈہ کر رہے ہیں جو کہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ،اعلی حکام شفاف تحقیقات کرکے سٹاف کے اندر رسہ کشی کا خاتمہ کریں تاکہ شمالی وزیرستان کا تعلیمی ڈھانچہ مذید کمزور نہ ھوں ۔آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز داوڑ نے مذید کہاکہ آئے روز مین سٹریم و سوشل میڈیا پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے خلاف ایک سازش کے تحت منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ۔ انھوں نے کہاکہ الزام لگانے والوں کو چاہئے کہ وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرکے مذکورہ آفیسر کو غلط ثابت کریں تاکہ محکمانہ کاروائی ھوں ۔عزیز داوڑ نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن شمالی وزیرستان سالہا سال مشکلات سے دوچار ہیں جسکو ٹریک پر لانے کیلئے ھم سب کی ذمہ داری بنتی ھے اورجب بھی محکمہ ایجوکیشن ترقی کاسفر شروع کرتا ہےتو بےجا الزام تراشی کی وجہ سے مفاد پرست عناصر کردار کشی کرتے ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ افسران کا بلاوجہ تبادلہ کیا جاتا ہے اور محکمہ تعلیم مذید مشکلات کا شکار ھو جاتاھے ۔عزیز داوڑ نے مذید کہا کہ اگر موجودہ حالات میں مفادپرست عناصر کےبےجا الزامات پر بغیر تحقیق کے ایکشن لیا گیا تو آل ٹیچرز ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریگی ، اور پورے شمالی وزیرستان میں بھرپور احتجاج کا راستہ اپنائینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments