پاکستان تحریک انصاف کے اعلامئے میں سابق وفاقی وزیر داخلہ پرویز خٹک کو پارٹی سے اہم رہنماِؤں کو پارٹی سسے کسی دیگر سیاسی جماعت میں لے جانے کی ترغیب پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے،
شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے عمر ایوب نے جاری کیا ہے، اعلامئے کے مطابق اگر پرویز خٹک نے انہیں 7 دن کے اندر اندر تسلی بخش جواب نہ دیا تو ان کے مطابق پرویز خٹک کے خلاف پارٹی آئین کے مطابق کارروائی بھی ہوسکتی ہے،
یہ بھی واضح رہے کہ پرویز خٹک نے پارٹی کے صوبائی صدارت کے عہدے سے 3 ہفتے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران استعفیٰ دیا ہے،
تجزیہ کاروں کے مطابق پرویز خٹک اپنا ایک علیحدہ گروپ تشکیل دینے جارہاہے، جسے مظبوط کرنے کیلئے پی ٹی آئی سمیت تمام ان سیاستدانوں کو اکھٹا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،جن کے تھوڑے بہت نشستیں جتنے کی امید ہو، تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے،کہ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف کا اب باضابطہ حصہ نہیں رہے ، ایسی صورتحال کے بعد پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔
Load/Hide Comments