صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عثمان تراکئی کی سربراہی میں تراکئی ہاوس صوابی میں نظریاتی ورکروں کا گرینڈ کنونسن کا انعقاد ہوا، کنونشن میں بڑی تعداد میں ورکرز شامل ہوگئے، پارٹی ورکروں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد صوبائی وزیر شہرام تراکئی کے چچا اور پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن عثمان تراکئی نے واضح طور پر کہہ دیا کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے بھتیھے شہرام ترکئی نے ضلع صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں کسی ورکر کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کئے ہیں، گرینڈ کنونشن میں شریک پی ٹی آئی نظریاتی وکروں نے ان کے کئے گئے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضلعی اور چارتحصیلوں میں تنظیموں کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا، کہ پارٹی فوری طور پر ضلع صوابی کے حوالے سے کئے گئے فیصلے واپس کرکے دوبارہ جمہوری طریقے سے تنظیم سازی کریں۔
بلند اقبال خان ترکئی اور عثمان ترکئی نے واضح کیا کہ آج کے کامیاب کنونشن نے ثابت کردیا۔کہ ھم غیر جمھوری طریقے سے کسی ضلعی اور تحصیلوں کے تنظیموں کو مسترد کرتے اسد قیصر اور شہرام خان ترکئی ھوش کے ناخن لیں آئندہ انتخابات میں موروثی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، عثمان تراکئی نے اپنے خطاب میں پارٹی ورکروں سے کہا ہے کہ وہ پارٹی کی جانب سے تمام جمہوری اقدامات کو قدر کرتے ہیں، جبکہ کوئی بھی غیر جمہوری فیصلہ ماننے کیلئے تیار نہیں ۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2022/11/qqqq-969x630.jpg)