غلنئی، کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں PTI کے مہمند ورکرز کنونشن

مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں کپٹن روح الللہ شہید سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں ایم این اے ساجد خان مہمند سمیت پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا. کہ ضلع مہمند سمیت پورے ملک میں پی ٹی آئی ایک مضبوط اور مقبول سیاسی پارٹی بن گئی ہے. اور عمران خان قوم کا ہر دلعزیز لیڈر ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر مہمند کا ہر کارکن تیار ہے اور پارٹی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دوبارہ بھی عمران خان وزیراعظم پاکستان ہونگے امپورٹڈ حکومت کچی بنیاد پر کھڑی کی گئی ہے۔ یہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور سابقہ ایم این اے مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم اور نوجوان نسل کو شعور دیا خان صاحب نے امریکہ کے خلاف برملا اعلان کیا یہ جرات صرف عمران خان ہی میں ہے،
امپورٹیڈ حکومت امریکہ کے ایما پر بنایا گیا ہے ایسے دو سو پی ڈی ایم عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ عمران خان امت مسلمہ کا واحد لیڈر ہے جس نے ریاست مدینہ کا نعرہ بلند کرکے مسلمانوں کا سر اونچا کردیا، اب تک کسی حکمران نے بھی امریکی غلامی سے آزادی کا نعرہ نہیں لگایا، اگر کسی نے لگایا تو ان کی زنندگی خطرات اور مشکلات سے دوچار ہوسکتی ہے،
ہم اپنے امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان کی دفاع کرنا جانتے ہیں، شجاع الملک نے پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا، کہ ٹرانس جینڈر بل پر چار سال پہلے مولانا نے اس بل کی حمایت کی تھی اور موجودہ اسمبلی میں بھی حمایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی قیادت چاہتے ہیں امپورٹیڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں