پشاور میں سرکاری گاڑیوں پر کھلے عام بدمعاشیاں

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور کے رہائیشی خالد خان مہمند نے ایک ویڈیو سوشل میڈٰا پر وائرل کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے، کہ ایک سرکاری نمبرپلیٹ جس کا نمبر AA632 بتارہے ہیں، نے موڑ کر ایک موٹر سائیکل سوار کو کچلنے کی کوشش کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی جان بوجھ کر اس کو گاڑی سے ٹکر ماریتے ہیں، اتوار کے روز سرکاری گاڑیوں کا استعمال تو ویسے عام ہیں، تاہم جس طریقے سے وہ موٹر سائیکل کو نشانہ بنارہے ہیں، اس سے واضح ہوتا ہے، کہ شائد کسی سرکاری آفیسر کا کوئی لاڈلا ہی اس گاڑی کی ڈرئیونگ کرتا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے، کہ یہ تھانہ بانہ ماڑی کے حدود ہے، اور کوہاٹ روڈ پر سیول کالونی کا علاقہ ہے، گاڑی کی ٹکر کے بعد موٹر سوار اٹھ جاتا ہے، لیکن شائد اس کی فریکچر وغیرہ کا بھی امکان ہے، سرکاری گاڑیوں کا ایسا استعمال جو شہریوں کیلئے وبال جان بن جاتا ہے، فوری طور پر ایکشن لینے اور ملزمان چاہے جتنا بھی بااثر ہو قانون کے گرفت میں لانے کے بعد قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں