منگورہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوبائی سطح پر صحافیوں کے بنائے جانے والی تنظیم پختون خواہ یونین آف جرنلسٹس کا مشاورتی اجلاس سوات پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں پشاور، مردان، سوات، بونیراور شانگلہ کے صحافیوں نے شرکت کی ۔ مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی سطح پر پی ایم ایس افسران سے لیکر درجہ چہارم ملازمین تک کی تنظیم موجود ہے لیکن صوبے کے34 اضلاع میں موجود صحافیوں کے لئے کوئی تنظیم موجود نہیں ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی سطح پر پختونخواہ یونین اف جرنلسٹس کا قیام وقت کا تقاضا اور اہم ضرورت ہے اور اس تنظیم کے ذریعے پشاور سمیت صوبے کے تمام صحافی ایک چھتری تلے آسکیں گے۔ اجلاس میں تنظیم کیلئے آئین سازی اور ان کی بقاعدہ رجسٹریشن پر اتفاق کیا گیا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2022/10/Swat-969x630.jpg)