قبائلی ضلع مہمند میں شام کے بعد ڈاکوں کا راج ، گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی چھیننا روز کا معمول بن گیا

غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یکہ غنڈ غلنئی مین روڈ جئے ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر متعدد ماربل ٹرکوں اور دوسری گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، جبکہ چند مٹر کے فاصلے پر مقامی پولیس ڈاکوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے لاعلم رہے، ڈرائیوروں نے بتایا کہ اس قسم کے واقعات سے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے کیونکہ اس صبح سے شام تک چیک پوسٹوں پر شناخت کے نام پر عوام کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔ شام ڈھلتے ہی پولیس و دیگر فورسز غائب ہو جانے کے بعد ڈاکوں کا راج بن گیا ہے، اس شاہراہِ سے پشاور، باجوڑ، دیر چترال اور دوسرے علاقوں کے لاکھوں لوگ گزرتے ہیں، ان میں زیادہ تر مریض شامل ہیں جو دن یا رات کسی بھی وقت یہاں سے گزرتے ہیں اگر اسی طرح ڈکیت ازاد پھرتے رہے تو یہاں کاروبار بند ہوجائے گا، اس کے علاوہ دوسرے سرکاری اہلکار یہاں پر آنے سے کھتراتے ہیں، نامعلوم خوف کے باعث یہاں پر نظام زندگی مفلوج ہو جاتا ہے، اہل علاقہ اور شاہراہوں سے سفر کرنے والے گاڑی مالکان نے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے علاقے کو پر امن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، اور چھینے گئے موبائل اور نقدی برآمد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں