سدہ کرم ( محمدجمیل ) پاک افغان بارڈر ایریا غوزگڑھی آپرکرم سے آمدہ اطلاعات کے مطابق 113 ونگ کرم ملیشاء کے جوان درگئی چیک پوسٹ میں کچھ ضروری مرمت کام کے سلسلے میں مصروف تھے، اس دوران افغان بارڈر پار افغان ملیشاء چیک پوسٹ سے ان پر فاٸرنگ شروع ہوٸی جس کے نتیجے میں ناٸیک معویز خان آفریدی، سپاہی نیک رحمان اور سپاہی عرفان خان شدید زخمی ہوئے جنہیں بعد آذاں پاڑہ چنار ملیشاء ہیڈکورٹر منتقل کردیا، جہاں دو جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ شہید ہوگئے، دونوں شہداء کا نماز جنازہ پاڑہ چنار ہیڈ کوارٹر میں ادا کردی گئی۔ بعد میں ان کی جسد خاکی کو ان کے آباٸی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کیلئے روانہ کردئے گئے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments